ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: لاڈج میں خاتون کا قتل کرنے والے ملزم کو سزائے عمر قید

کنداپور: لاڈج میں خاتون کا قتل کرنے والے ملزم کو سزائے عمر قید

Mon, 26 Mar 2018 20:09:23    S.O. News Service

کنداپور26؍مارچ (ایس او نیوز)تین سال قبل گنگولی کی رہنے والی لیلاوتی دیواڈیگا (۵۵سال) کا قتل کنداپور کے ایک لاڈج میں ہوا تھا اور اس کے زیورات لوٹ لیے گئے تھے۔ 

قتل اور ڈکیتی کے الزام میں ممبئی کے رہنے والے افضل عرف افضل خان(۴۲سال) کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنس کورٹ میں کیس کی شنوائی کے بعد جج پرکاش کھانڈیری نے ملزم کو عمر قید اور 50ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔کہاجاتا ہے کہ افضل خان نے بہلاپھسلا کر خاتون کو لاڈج میں لے جانے کے بعد ا س کا قتل کیا تھا اور پھر یہ افواہ اڑادی تھی کہ اس خاتون نے خود کشی کرلی ہے۔افضل خان پر الزام یہ بھی تھا کہ اس نے اجئے کمار کے نقلی نام سے شاستری سرکل پر واقع ایک لاڈج میں کمرہ بک کیا تھا۔پھر لیلاوتی کو مبینہ طور پر اس نے فون کرکے اپنے کمرے پر بلایا کہ وہ مندر کے لئے چندہ دینا چاہتا ہے۔لیلاوتی جب کمرے پر پہنچی تو نشہ آور جوس پلاکر اسے بے ہوش کیا اور پھر الیکٹرک وائر سے گلا گھونٹ کر اس کا قتل کردیا ۔ایک نقلی ڈیتھ نوٹ لکھنے کے بعدوہ لیلاوتی کے زیورات اور موبائل فون لوٹ کر ممبئی چلا گیا۔کنداپور پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے کچھ دنوں بعد افضل کو ممبئی سے گرفتار کیا تھاجسے عدالت اب کیفر کردار تک پہنچادیا۔


Share: